لبنان، بچتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 21 مئی 2019 10:15

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) لبنانی دارالحکومت بیروت میں حکومتی بچتی اقدامات کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرے کو طاقت کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان مظاہرین میں زیادہ تر ریٹائرڈ فوجی اہلکار تھے، جنہیں خطرہ ہے کہ ان کی ماہانہ پینشنوں اور مراعات کو ختم کر دیا جائے گا۔ بچتی اقدامات متعارف کروانے کے لیے لبنان حکومت کو اس وقت ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ ان اقدامات کے بدلے حکومت مالی امداد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :