امریکی ارکان پارلیمنٹ کی روس اور ایران پر پابندیوں کو مکمل طور پر لاگو کرنے کی اپیل

منگل 21 مئی 2019 10:15

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) امریکا کے ارکان پارلیمنٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھے ایک مکتوب میں درخواست کی ہے شام میں ایران اور روس کی سرگرمیوں پر امریکا کے مخالفین پر پابندیوں کے ذریعے مقابلہ کرنے کے ایکٹ (سی اے اے ٹی ایس اے ) مکمل طور پر لاگو کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ شام میں سرگرمیوں کے سلسلے میں ایران اور روس پر دباؤ بڑھائیں۔امریکا کو ایران کے حزب اللہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی حمایت کا مقابلہ کرنے کے لئے اقتصادی اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے چاہئے اور ساتھ ساتھ شامی حکومت کے لئے روس کی حمایت کے خلاف بھی یہ کوشش کی جانی چاہئے۔