نکولس مادورو کا وینزویلا کے لئے زندگی قربان کر دینے کا عزم

منگل 21 مئی 2019 10:15

کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے کہا کہ وہ اپنی زندگی وینزویلا کے لوگوں کے لئے قربان کردیں گے۔

(جاری ہے)

صدر مدورو نے اپنے حامیوں کے لئے اپنے ٹویٹ خطاب میں کہا ہے کہ کیا آپ کو یاد ہے کہ گزشتہ سال 4 اگست کو انہوں نے کس طرح مجھے ڈرون دھماکہ خیز سے مارنے کی کوشش کی تھی کس نے میرا دفاع کیا میرے خدا نے ایسا کیا، اس نے مجھے کچھ کرنے کے لئے زندگی دی اور اس وجہ سے لوگوں کی خوشی کے لئے، ملک کی خوشحالی کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردوں گا۔

وینزویلا اس سال جنوری کے بعد سے شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہے کیونکہ امریکی حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈو نے خود کو’عبوری صدر‘ قرار دے کر سیاسی محاذ کھڑا کر دیا ہے۔وینزویلا میں کشیدگی اپریل کے آخر میںعروج پر پہنچ گئی تھی جب وینزویلا کی اپوزیشن نے مدورو کو ہٹانے کے لئے بغاوت کا سہارا لینے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :