اقوام متحدہ کا ایرن اور امریکا کے درمیان کشیدگی پر اظہار تشویش

منگل 21 مئی 2019 10:55

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) اقوم متحدہ نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اپنے لب ولہجہ میں نرمی پیدا کریں۔ ایرن اور امریکا کے درمیان تلخ بیان بازی کا سلسلہ گزشتہ اتوار کو صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد دیکھنے میں آیا جب انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس سے اس کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجرک نے کہا کہ انہیں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی بیان بازی پر بھی تشویش ہے ہم دوخواست کرتے ہیں کہ اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے۔ اتوار کو ایک راکٹ فائرنگ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بگڑتے ہوئے بیان حالات بارے میں فکر مند ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ "ہم تمام جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیان بازی کو کم کردیں تاکہ کشیدگی میں کمی آئے۔ ڈیجرارک نے مذیدکہا کہ اقوام متحدہ کے حکام مختلف صورتوں میں امریکا اور ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ حالات میں بہتری لائی جاسکے۔