گلگت بلتستان ،جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے دیوانی، فوجداری اور رٹ پٹیشن پر مشتمل 31 مقدمات میں سے 14مقدمات نمٹا دیئے، 2 مقدمات پر فیصلہ محفوظ ,4 مقدمات آئندہ سماعت کیلئے منظور

منگل 21 مئی 2019 11:20

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل چیف کورٹ گلگت بلتستان کی دو رکنی بنچ پر دیوانی، فوجداری اور رٹ پٹیشن پر مشتمل 31 مقدمات گزشتہ روز سماعت کیلئے مقرر ہوئے، فاضل عدالت بنچ نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے 14مقدمات پر فیصلہ دیکر نمٹا دیا جبکہ 2 مقدمات پر فیصلہ محفوظ اور چار مقدمات آئندہ سماعت کے لئے منظور کر لئے جبکہ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل بنچ میں 4 ماہ جنوری تا اپریل 2019ء تک سنگل اور ڈویژن بنچ میں 213 مقدمات نمٹا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یکم جنوری تا اپریل 2019ء تک 129مقدمات نمٹا دیئے جبکہ جسٹس ملک حق نواز نے سنگل بنچ میں 4 ماہ میں 8 مقدمات نمٹا دیئے فاضل بنچ نے تمام مقدمات کے فیصلے تحریر کرکے جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :