مقبوضہ کشمیر، ہائی کوررٹ کی طرف سے مسرت عالم بٹ کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم، رہائی کا حکم

منگل 21 مئی 2019 11:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںہائی کورٹ نے جموںوکشمیر مسلم لیگ کے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس رشید علی ڈار پر مشتمل ہائی کورٹ کے سنگل ممبر بنچ نے مسرت عالم بٹ کے وکیل ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم اور استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد انکی رہائی کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ میں دائر اپنی عرضداشت میں مسرت عالم بٹ نے کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظربندی کو چیلنج کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی منسوخی کی درخواست کی تھی جو ایس ایس پی بارہمولہ کی جانب سے پیش کئے گئے ڈوزیئر کی بنیاد پر ان کے خلاف صادر کئے گئے تھے۔ عدالت عالیہ کاکہنا تھا کہ قابض انتظامیہ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ نظربندی کی وجوہات غیر واضح اور مبہم نہیں ہونی چاہیں۔ انہوںنے مسرت عالم بٹ پر عائد 37 واں پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے۔

متعلقہ عنوان :