اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کی رمضان میں قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

منگل 21 مئی 2019 11:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی رمضان المبارک میں قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے ناجائز منافع خوروں اور خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ ڈاکٹر فیصل نے ترامبڑی چوک ،کھنہ پل اور لہتراڑ روڈ کا دورہ کر کے 40 دکانوں کا معائنہ کیا جن میںسے 8 ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 ہزار روپے کے جرمان کئے اور ایک شخص کو جیل بھجوایا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر وقار علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے ہمراہ ای الیون، جی الیون مرکز اور مہرآبادی کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران ناجائز منافع خوری اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل سعد بن اسد نے جی ٹی روڈ پر 28 دکانوں کا معائنہ کیا اور انہیں خلاف ورزی پر 36 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ مجسٹریٹ مرتضیٰ نے چائنہ مارکیٹ، سپر مارکیٹ اور رانا مارکیٹ میں 20 دکانوں کی چیکنگ کی جہاں پر انہیں خلاف ورزی پر 16 ہزار کے جرمانے عائد کئے اور ایک شخص کو جیل بھیج دیا۔