بیٹے کی وفات کے بعد گہرے صدمے سے دوچار قمر الزمان کائرہ ننگے پاؤں گھومتے رہے

گرمی کی اس شدت میں بھی ان کے پاؤں میں جوتی نہیں تھی لیکن انہیں شاید اس بات کا احساس نہیں ہوا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 مئی 2019 12:27

بیٹے کی وفات کے بعد گہرے صدمے سے دوچار قمر الزمان کائرہ ننگے پاؤں گھومتے ..
لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مئی 2019ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے صاحبزادے اُسامہ کائرہ کی اچانک موت نے انہیں غم سے نڈھال کر دیا۔ اس حوالے سے معروف صحافی مبشر لقمان نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قمر الزمان کائرہ کی ہمارے دلوں میں بے انتہا عزت ہے لیکن ان کے بیٹے کے جنازے کے وقت انہوں نے کچھ ایسا کیا کہ ان کے لیے ہمارے دلوں میں جو عزت و احترام تھا وہ مزید بڑھ گیا۔

مبشر لقمان نے بتایا کہ قمر الزمان کائرہ کے بیٹے اُسامہ کائرہ کے ساتھ اس کے دوست حمزہ بٹ کا بھی انتقال ہوا۔ دونوں کے جنازے بھی ایک ہی وقت اُٹھائے گئے۔ مجھے پتہ چلا کہ جب دونوں کے جنازے اُٹھائے گئے تو قمر الزمان کائرہ نے سب سے پہلے اپنے بیٹے کے دوست حمزہ کا جنازہ اُٹھایا اور حمزہ کے جنازے کو کندھا دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ باقی لوگوں نے ان کے بیٹے کا جنازہ اُٹھایا۔

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایسا کر کے قمر الزمان کائرہ نے ایک بڑا انسان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔کیونکہ یہ ایک بڑے آدمی ، عظیم باپ اور عظیم انسان کی نشانی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں اُسامہ کائرہ کی قل خوانی پر گیا تو میں نے دیکھا کہ وہ بار بار لوگوں کو دروازے تک چھوڑنے جا رہے تھے۔ اکثر میں نے دیکھا کہ وہ ننگے پاؤں تھے۔ تپتی دوپہر میں وہ ننگے پاؤں پھر رہے تھے ، انہیں احساس ہی نہیں تھا کہ دھوپ ہے، گرمی ہے، شدت ہے اور حدت ہے، ایک دو مرتبہ کے علاوہ میں نے ان کو اُس دن ننگے پاؤں ہی دیکھا۔

قمر الزمان کائرہ گھر آئے لوگوں کو ایک ذمہ داری سمجھ کر ڈیل کر رہے تھے۔ اللہ ان کو اور ان کے گھر والوں کو اور حمزہ بٹ کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مبشر لقمان نے مزید کہا کہ مجھے ایک بات کا دُکھ بھی ہوا کہ آخر بلاول زرداری کی کیا مجبوری تھی کہ جس دن کائرہ صاحب کے بیٹے کے قُل تھے ، اُس دن کی جانے والے افطاری مؤخر نہیں ہو سکتی تھی۔

میں نے ہمیشہ سنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان کی سی جماعت ہے لیکن یہ بات جھوٹ ثابت ہو گئی ۔ قمر الزمان کائرہ پیپلز پارٹی کی فیملی کے وہ فرد ہیں جو اپنے بیٹے کی موت کی خبر سنتے وقت بھی پریس کانفرنس میں بلاول کے باپ کی صفائی دے رہے تھے، لیکن جب اُن پر وقت آیا تو بلاول بھٹو افطاری ، کھانا ، فوٹو سیشن ، ہنسنا کھیلنا اور ایک صوفحے پر پھنس پھنس کر بیٹھنا زیادہ اہم ہو گیا۔ مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: