دُبئی: مشہور کمپنیوں کا دودھ انجکشن زدہ ہونے کا معاملہ.... کتنا فسانہ کتنی حقیقت؟

سوشل میڈیا کے مطابق معروف برانڈز دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے گائیوں کو انجکشن لگا رہے ہیں اوریو بسکٹس میں الکوحل شامل ہونے میں بھی کوئی صداقت نہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 21 مئی 2019 12:54

دُبئی: مشہور کمپنیوں کا دودھ انجکشن زدہ ہونے کا معاملہ.... کتنا فسانہ ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،21 مئی 2019ء) متحدہ عرب میں اس وقت سوشل میڈیا پر ایک خبر نے بھونچال کی کیفیت برپا کر دی ہے۔ خبر کچھ یوں ہے کہ ممتاز ڈیری کمپنیوں ال مرائی، ناڈیک اور الصافی ملک کے بارے میں یہ پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ یہ کمپنیاں اپنی دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے گائیوں کو مضر صحت انجکشن لگا رہی ہیں۔ تاہم دُبئی میونسپلٹی کی جانب سے ان خبروں کو بے بنیاد اور کمپنیوں کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم قرار دیا گیا ہے۔

دُبئی میونسپلٹی کی جانب سے آفیشل انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر بتایا جا رہا ہے کہ یہ خبر قطعاً درست نہیں ہے اور اس کا کوئی سائنٹفک ثبوت بھی نہیں ہے۔ نہ ہی کسی سرکاری ادارے کی جانب سے اس دودھ کے انجکشن زدہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ تینوں ملک پراڈکٹس سعودی عرب سے آتے ہیں جن میں GSO سٹینڈرڈز اور دیگر تکنیکی ضوابط کا خیال رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

میونسپلٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں درآمد کی جانے والی تمام عذائی مصنوعات کی اچھی طرح جانچ پڑتال ہوتی ہے اور اس بات کو مدنظر رکھا جاتا ہے کہ وہ صحت کے لیے نقصان دہ تو نہیں ہیں۔

جبکہ اویرو بسکٹس کے حوالے سے کیے جانے والے اس پراپیگنڈے کو بھی بے بنیاد قرار دیا گیا ہے جس کے مطابق ان بسکٹس میں الکوحل کی معمولی سی مقدار بھی شامل کی جاتی ہے۔ میونسپلٹی کے مطابق اوریو بسکٹس مکمل طور پر حلال ہے اور الکوحل فری ہے۔ یہ غلطی فہمی بسکٹ کی پیکنگ پر عربی ترجمہ کے دوران ہوئی جب لفظ ”چاکلیٹ لِکر“ کو غلطی سے الکحل میں ترجمہ کر دیا گیا۔ جب کہ اس کا اصل ترجمہ کوکو پیسٹ ہونا چاہیے تھا۔