قمری کیلنڈر مکمل ،عید الفطر 5 جون ہوگی، فواد چوہدری

قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی، وفاقی وزیر

منگل 21 مئی 2019 14:40

قمری کیلنڈر مکمل ،عید الفطر 5 جون ہوگی، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2019ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق عید الفطر 5 جون ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیفواد چوہدری نے کہا کہ قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق امسال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر بنانے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل تھے۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پندرہویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائیگا۔