سید خورشید شاہ کا وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار

منگل 21 مئی 2019 14:40

سید خورشید شاہ کا وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے انتقال پر دلی دکھ کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ علی محمد مہر کی جواں سال موت پر مہر خاندان کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی علی محمد مہر کو جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے۔