کرغستان انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ڈاکٹر ضیاء القیوم کو اعزازی ڈگری عطا کردی

منگل 21 مئی 2019 14:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2019ء) کرغستان انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چئیرمین آف دی بورڈ آف ٹرسٹیز نے اکیڈمک بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کوپروفیسر کی اعزازی ڈگری عطا کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمہوریہ کرغیز کے دارلحکومت بشکیک میںقائم کرغستان انٹرنیشنل یونیورسٹی میںاوپن یونیورسٹی کے قائم کردہ"فاصلاتی نظام تعلیم" کے انسٹی ٹیوٹ کے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو قومی و بین الاقوامی سطح پر شاندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میںکرغستان انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پروفیسر کی اعزازی ڈگری جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے گزشتہ روز ) منگل 20۔مئی( کو جمہوریہ کرغیر کے وزارت تعلیم کے نائب وزیر کے ساتھ ملاقات میں کرغیز کے اوش یونیورسٹی میں بھی سنٹر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اوپن یونیورسٹی افریقہ ،ْ مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں بھی اوپن ڈسٹن لرننگ کے مراکز قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ بشکیک میں پاکستانی سفیر ،ْ فیصل نیاز ترنگزی کے ساتھ الگ ملاقات میں ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اوپن یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعاون کے منصوبے پر بریفنگ دی۔سفیر نے کرغستان کے طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنے پر وائس چانسلرکا شکریہ ادا کیا۔وائس چانسلر نے سفیر کی خواہش پر کرغستان انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اردو لنگوئج سینٹر کے قیام کی یقین دہانی کرائی۔