لاہور، گوجرانوالہ ، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد ،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کل کہیں کہیں،کوئٹہ، قلات، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

منگل 21 مئی 2019 14:44

لاہور، گوجرانوالہ ، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ ، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد ،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں (آج) بدھ کوکہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسی طرح محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد43، دادو، بہاولنگر42، موہنجوداڑو، حیدرآباد اور سکرنڈ میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ لاہورمیں39 ،فیصل آباد 38 ، سرگودھا37 ،ملتان38 ، اسلام آباد 34، کراچی اور پشاور 35اور کوئٹہ میں30 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔