کاشتکار دھان کی کاشت کیلئے صاف ستھرا ، توانا ، بیماریوں سے پاک ،80 فیصد اگائو کی صلاحیت کا حامل بیج استعمال کریں،محکمہ زراعت کی ہدایت

منگل 21 مئی 2019 14:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار دھان کی کاشت کیلئے صاف ستھرا، توانا ، بیماریوں سے پاک ،80 فیصد اگائو کی صلاحیت کا حامل بیج استعمال کریں تاکہ دھا ن کی اچھی پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ ایک ملاقات کے دوران محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ بیج ہمیشہ اس کھیت سے لیاجائے جو ہر قسم کی بیماریوں اور مضر اثرات سے پاک ہو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چاول کی بہترکوالٹی اور اچھی پیداوار کیلئے پنیری کی منتقلی سے پہلے 15 سے 30 روز تک کھڑے پانی میں کدو کیاجائے اور 7 سی15 دن تک پانی کھڑا رکھاجائے نیز پانی کی کمی کی صورت میں 3 دن تک کھڑے پانی میں ہل چلاتے ہوئے سہاگہ بھی دیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو ، نیاب فیصل آباداور پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج اس کے منظورشدہ ڈیلرز سے لے کر استعمال کریں ۔ انہوںنے کہاکہ دھان کی منظور شدہ اقسام کا موٹی پنیری کیلئے وقت کاشت 7جون تک اور باسمتی اقسام کیلئے 20جون تک ہے ۔

متعلقہ عنوان :