قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس پرسوں منعقد ہو گا

منگل 21 مئی 2019 14:49

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کو پرسوں جمعرات کو پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل کی مختلف فصلوں کے بیجوں پر کی جانیوالی تحقیق پر بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی رائو محمد اجمل خان کی سربراہی میں پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل اسلام آباد کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔ کمیٹی کو اجلاس میں نئی بیجوں کی ورائٹی کے بارے میں بھی آگاہ کیاجائے گا۔ اسی طرح کمیٹی کی پچھلے اجلاس میں سفارشات پر عمل درآمد کے بارے میں بھی بتایاجائے گا۔