لیہ، بھکر اور قائدآباد میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے اجراء کا فیصلہ

لاہور میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کی مجوزہ سائٹس کے حتمی انتخاب کیلئے 6رکنی کمیٹی تشکیل

منگل 21 مئی 2019 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) سیاسی معاون برائے وز یر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے پنجاب کے 3مزید شہروں لیہ، بھکر اور قائدآباد (ضلع خوشاب) میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے عوام سے جلد درخواستیں طلب کیجائیںگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میںآبائی علاقے سے آئے وفد سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ان تینوں شہروں میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیرکے آغاز کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ لاہور میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کی مجوزہ سائٹس کے حتمی انتخاب کیلئے 6رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو تمام مجوزہ سائٹس کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کریگی۔

(جاری ہے)

مزید براں پدری ضلع راولپنڈی میں نئے شہر کے قیام کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنے کیلئے بھی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ یہ دونوں کمیٹیاں ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر گورننگ باڈی کا اجلاس ہر 15 روز کے بعد بلایاجائے گا تاکہ نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کے پراجیکٹس پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پھاٹا بائی لاز میں ترامیم کے کام کو جلداز جلد مکمل کیا جارہا ہے تاکہ اس ضمن میں عوام اور بلڈرز کو ریلیف فراہم کیاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کے ملتان پراجیکٹ کے ڈیزائن کو بھی جلد حتمی شکل دی جائیگی۔