پولیس فورس جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے، ڈی پی او خانیوال

منگل 21 مئی 2019 14:58

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفراز خان نے کہا ہے کہ پولیس فورس ضلع بھرمیں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے اور شہریوں کی حفاظت اور خدمت کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریگی ‘نمبرداران اپنے اپنے علاقوں میں ٹھیکری پہرہ کو فعال بنائیں پولیس مکمل تعاون کریگی تاکہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے خاتمہ کو ممکن بنایا جاسکے‘معززین علاقہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کے لیے پولیس کیساتھ اپنے مکمل اور مثبت تعاون کو یقینی بنائیںاس سلسلہ میںانسدادی کاروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میںخصوصی گشت پلان دیا گیا ہے اور پولیس گشت کے نظام کو موثر او رموبوط بنایا گیا ہے اور منشیات کی روک تھا م کے لیے خصوصی نارکوٹکس یونٹ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سرائے سدھو میں معززین علاقہ اور نمبرداران سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی کبیروالاسمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی پی ا ونے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیان سے بھی ملاقات کی او رتفتیش کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔بعدازاں ڈی پی او نے اسدسرفراز نے پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کی جس میں ڈی ایس پی کبیروالا ‘جملہ ایس ایچ اوزاور تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔

ڈی پی ا ونے پولیس افسران پر زور دیا کہ اشتہاری مجرمان ‘منشیات فروشوں‘قانون شکن سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے یہ لوگ معاشرے کے ناسور ہیں ان کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے تاکہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔انہو ںنے اس بات پروزر دیا کہ پولیس افسران اپنے رویے میں تبدیلی لاکر عوام کیساتھ عوام دوست رویے کو فروغ دے کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور عوام کے تعاون سے معاشرے میں ہونیوالی اخلاقی برائیوں کیساتھ ساتھ جرم او رجرائم کے تدارک کو یقینی بنائیں ۔

انہو ںنے کہاکہ مساجد‘امام بارگاہوں‘گرجا گھروں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور خاص کر رمضان بازاروں میں آنیوالے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔قبل ازیں ڈی پی ا واسدسرفراز نے تھانہ سرائے سدھو کی انسپیکشن کی ۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک سمیت ‘ایس ایچ او آفس ‘محررآفس اور حوالات میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور ریکار ڈ چیک کیا۔اس موقع پر انہو ںنے تھانہ سرائے سدھو کی زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا ۔