وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کر لیا

قمری کیلنڈر 2019ء تا 2024ء کی تفصیلات پر مشتمل ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 مئی 2019 15:02

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مئی 2019ء) : وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قمری کیلنڈر 2019ء تا 2024ء کی تفصیلات پر مشتمل ہے۔ رواں برس عید الفطر 5 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ رواں برس عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ 2020ء میں یکم رمضان المبارک 25 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2020ء میں عید الفطر 24 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

2020ء میں عید الضحٰی 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2021ء میں یکم رمضان المبارک 14 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔2021ء میں عید الفطر 14 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2021ء میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2022ء میں یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2022ء میں عید الفطر 3 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

2022ء میں عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

2023ء میں یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ 2023ء میں عید الفطر 22 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2023ء میں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ 2024ء میں یکم رمضان المبارک 12 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ 2024ء میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2024ء میں عید الاضحیٰ 17 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پر سائنسدانوں اور ماہرین نے مل کر قمری سالوں کا سائنسی کیلنڈر تیار کیا ہے۔

سائنسی کیلنڈر سے کسی بھی سال کے پہلے روزے اور عید کی تاریخ کا 5 سال پہلے ہی علم ہو جائے گا۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے چند روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ اب رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی میں قمری سالوں کا سائنسی کیلنڈر بنایا جا رہا ہے۔ تاہم آج وزارت نے اس کی تفصیل جاری کر دی ہے۔