آصف علی زرداری کا سردار علی محمد مہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 21 مئی 2019 16:02

آصف علی زرداری کا سردار علی محمد مہر کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ سردار علی محمد مہر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار علی محمد خان مہر کے خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے۔