قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس

منگل 21 مئی 2019 16:06

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی ساجد خان نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جنوبی وزیرستان کے خاصہ داروں کو تنخواہ کی عدم ادائیگی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

(جاری ہے)

وزارت کے حکام نے بتایا کہ چار ہزار خاصہ داروں میں سے 2300 انتقال کر چکے ہیں، لیویز اور خاصہ دار اب صوبائی معاملہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ این ایف سی سے خیبر پختونخوا حکومت کو 10 ارب روپے کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے جو صوبائی حکومت کو مل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے لئے ایک ارب 29 کروڑ روپے جلد جاری کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس کو پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے ترقیاتی منصوبوں کی تعداداور مختص رقم سمیت اس کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس نے منصوبوں کی تعمیر، تکمیل اور شفافیت جاننے کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی۔