مہنگی زرعی ادویات اور کھادیں فروخت کرنیوالے ڈیلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے، ڈ پٹی کمشنر خانیوال

منگل 21 مئی 2019 16:13

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈ پٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ناقص کوالٹی کابیج فروخت کرنیوالوں اور بیج کی غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دے دیئے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مہنگی زرعی ادویات اور کھادیں فروخت کرنیوالے ڈیلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور انکے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ٹاسک فورس سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں رمیض ظفر، ڈی ایس پی شبیر وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سردار جمیل احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران، کاشتکارتنظیموں کے نمائند گان آصف نیازی، رانا الیاس، اور پیسٹی سائیڈ زو فرٹیلائزرز ڈیلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو مہنگی زرعی ادویات، کھادیں اور ملاوٹ شدہ زرعی ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی، ڈرپ ایریگیشن سسٹم، محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی، عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :