Live Updates

پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ تیل و گیس کے ذخائر نکلنے کے 10 فیصد چانس ہیں

وزیراعظم کے سامنے تیل و گیس کے ذخائر سے متعلق کس نے دعوے کیے؟ خوابوں کی دنیا میں رہنے والے عمران خان خوشخبری سنانے کے شوق میں جلدی کر بیٹھے، قریبی شخصیات نے اندر کی بات بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 مئی 2019 15:55

پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ تیل و گیس کے ذخائر نکلنے کے 10 فیصد چانس ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مئی 2019ء) : معروف صحافی اور سینئیر تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو خوشخبریاں سنانے کی بہت جلدی ہوتی ہے۔دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا اور یہ نواز شریف کے دور میں شروع ہوا تھا۔میں نے عمران خان کے قریبی ساتھیوں سے پوچھا کہ آخر عمران خان کو خوشخبری سنانے کی جلدی کیا تھی۔

تو انہوں نے جواب دیا کہ اصل میں عمران خان چاہتے ہیں کہ قوم کو کوئی خوشخبری سنائی جائے۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اور بھی کئی آپشنز موجود ہیں۔ہمارے پاس سوات میں سونا ہے جو کہ زیادہ آسانی سے نکل سکتا ہے۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس کے ذخائر ڈھونڈنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس زین میں گیس کے ذخائر ہیں, جہاں سیکورٹی کا انتظام کرنا پڑے گا اور سڑکیں بنانی پڑیں گی۔

ہمارے پاس ریکوڈک میں بھی سونا ہے، اس کے علاوہ ہمارے پاس وزیرستان میں گیس کے ذخائر ہیں جس کی پٹی خوشاب تک پھیلی ہوئی ہے۔ہمارے پاس کئی آپشنز موجود ہیں۔ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ ہمارے وزیراعظم بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں اور خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔اور اس وجہ سے ان کا تاثر بھی خراب ہوا۔تیل اور گیس کے ذخائر ڈھونڈے میں جو پیسے لگے وہ پاکستان کے ہی تھے۔

یہ بات واضح طور پر بتا دی گئی تھی کہ تیل و گیس کے ذخائر نکلنے کے صرف 10 فیصد چانس تھے۔لیکن دس فیصد کی امید پر بھی عمران خان قوم کو دعا کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں اور جس شام ان کے اپنے ترجمان نے کہا کہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت نہیں ہو سکے تب بھی وزیراعظم عمران خان امیدیں دلا رہے تھے،مجھے 20 دن قبل ہی بتا دیا گیا تھا کہ تیل و گیس کے کوئی ذخائر نہیں ہیں لیکن میں نے نہیں بتایا کہ ایسے ہی ڈپریشن قائم ہوجائے گا۔وزیراعظم عمران خان بہت بے خبر رہتے ہیں۔جب وزیراعظم کے معاون ندیم بابر کو معلوم تھا انہوں نے عمران خان کو اطلاع کیوں نہیں دی؟۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات