سینیٹر اے رحمن ملک کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں عالمی دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر خصوصی لیکچر

منگل 21 مئی 2019 16:32

سینیٹر اے رحمن ملک کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں عالمی دہشت گردی کے بڑھتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیر داخلہ اور سینٹ کی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر اے رحمن ملک نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی دعوت پر عالمی دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر خصوصی لیکچر دیا، انہیں خطاب کی دعوت آکسفورڈ یونین کی طرف سے آکسفورڈ مجلس سوسائٹی کے صدر مصطفین کمال نے دی تھی۔

اس موقع پر دنیا بھر سے طلباء و طالبات، فیکلٹی ممبرز، سینئر سیاستدان اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

سینیٹر اے رحمن ملک نے اپنے لیکچر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالہ پاکستان کا بیانیہ پیش کیا اور انہوں نے دہشت گردی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متاثر ہونے والے پاکستانیوں کی مشکلات کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد اس فورم پر خطاب کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔

انہوں نے لیکچر کے اختتام پر داعش کے حوالہ سے لکھی جانے والی اپنی کتاب بھی پیش کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مودی کے جنگی ڈاکٹرائن کے حوالہ سے اپنی پہلی کتاب بھی پیش کی۔ سینیٹر اے رحمن ملک نے کہا کہ آکسفورڈ مجلس سوسائٹی کی تاریخی اہمیت ہے اور اس لیکچر کیلئے مدعو کرنے پر وہ سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔