محمود احمد خان ٹرافی باسکٹ بال: Lecole Bellerz سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئی

منگل 21 مئی 2019 16:39

محمود احمد خان ٹرافی باسکٹ بال: Lecole Bellerz سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) Lecole Bellerz باسکٹ بال کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری ’’محمود احمد خان ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ میں Lecole Bellerz باسکٹ بال کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، گزشتہ روز کھیلے گئے دو میچوں کے فیصلو ں کے مطابق پہلے میچ میں Lecole Bellerz نے مد مقابل پیٹریشین اسٹارز باسکٹ بال کلب کو شاندار کھیل کے بعد 28کے مقابلے میں32 باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فاتح کلب کی جانب سے خضر منیر 14، حسن موتی والا 8 اور حمزہ علی نی8 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اینڈی لارکن 12،جوناتھن ڈیسلوا10اور رچرڈ بلیزے نی8 پوائنٹس اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیبر ہڈ باسکٹ کلب نے مد مقابل ون یونٹ باسکٹ بال کلب کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد مقررہ وقت تک میچ بر ابر ہونے کے بعد ایکسٹرا ٹائم میں39 کے مقابلے میں 41 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی، فاتح کلب کی جانب سے علی احمد 18، راجہ جہانزیب 12 اور حماد این ڈی خان نے 8 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اطہر راجپوت14،کاشف سروری10تاشفین زیدی نے 9 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،سید مصنف شاہ ،راج کمار ،محمد جاوید خان ،عامر غیاث اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون، نعیم احمد اور راحیل مبین تھے۔ میچ سے قبل مہمان خصوصی میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن سائوتھ برکت علی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ غلام محمد خان، عبدالناصر، طارق حسین اور دیگر موجود تھے۔

میونسپل کمشنر ڈی ایم سی سائوتھ برکت علی نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سائوتھ کھیلوں کا مرکز ہے ہم اپنے ضلع میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک فیاض ضلع میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں ضلع جنوبی میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور ترقی دیا جارہا ہے میونسپل کمشنر سائوتھ برکت علی نے آرام باغ پر باسکٹ بال کے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کی اور ڈی ایم سی سائوتھ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔

متعلقہ عنوان :