جامعہ کراچی: ایم اے /ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

منگل 21 مئی 2019 16:39

جامعہ کراچی: ایم اے /ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے سالانہ امتحانی فارم 31 مئی تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے امتحانی فارم 4300 روپے فیس کے ساتھ 31 مئی 2019 تک جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2012 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :