لاہور ہائیکورٹ‘ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نظربندی کیخلاف دائر درخواست پرسماعت 12جون تک ملتوی

منگل 21 مئی 2019 16:48

لاہور ہائیکورٹ‘ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نظربندی کیخلاف دائر درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نظربندی کیخلاف دائر درخواست پرسماعت 12جون تک ملتوی کردی۔ عدالت وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کی درخواست پر ان کیمرہ سماعت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان کر رہے ہیں‘ڈاکٹر عبد القدیر خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی نقل و حرکت پرپابندی لگا کرانہیں گھر میں محدودکردیا گیا ہے‘ گھر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں اور رکاوٹوں کو ہٹایا جائے۔ عدالت نے وکلاء کو دلائل کیلئے چیمبر میں طلب کرتے ہوئے سماعت 12جون تک ملتوی کردی۔