وفاقی حکومت نے یوتھ پروگرام میں خواتین کیلئے25فیصد کوٹہ مختص کردیا

50 فیصد یوتھ پروگرام میں25 فیصد کوٹہ خواتین کیلئے ہے،6 فیصد بینک شرح سود پرایک لاکھ سے 5لاکھ اور8 فیصد شرح سود پر5لاکھ سے 50لاکھ تک قرض دے گا، کامیاب روزگار پروگرام سے بیروزگاری ختم ہوگی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 مئی 2019 16:53

وفاقی حکومت نے یوتھ پروگرام میں خواتین کیلئے25فیصد کوٹہ مختص کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2019ء) وفاقی حکومت نے یوتھ پروگرام میں خواتین کیلئے 25فیصد کوٹہ مختص کردیا، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوتھ پروگرام میں 50 فیصد یوتھ پروگرام میں25فیصد کوٹہ خواتین کیلئے ہے،6فیصد بینک شرح سود پرایک لاکھ سے 5لاکھ اور8فیصد شرح سود پر5لاکھ سے 50لاکھ تک قرض دیا جائے گا،کامیاب روزگار پروگرام سے بیروزگاری ختم ہوگی۔

انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے 10نکاتی ایجنڈے پر9پر بات ہوئی ہے۔اجلاس میں کامیاب نوجوان پروگرام اور تعلیمی پالیسی سے متعلق بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے پاکستان کا نوجوان کیلئے کاروباراور روزگار اور تجارتی سرگرمیوں میں لانے کے مواقع پید اکیے گئے۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق نے کہا کہ پاکستان کی 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

حکومت کے50فیصدیوتھ پروگرام میں خواتین بھی شامل ہیں، ان خواتین کا الگ کوٹہ مختص کیا گیا۔ 25فیصدخواتین کیلئے الگ قرض مختص کریں گے۔18سے 35سال کے نوجوانوں کو بااختیار بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ سے 5لاکھ تک قرضہ اس نوجوان کو دیں گے جو 6فیصد شرح سود بینک اور 10فیصدایکویٹی اس بندے کو دینی ہے۔دوسرا5لاکھ سے 50لاکھ تک قرض ہے۔ اس پر 20فیصد ایکویٹی رکھی گئی ہے اور 8فیصد وہ بندہ دے گا۔

اس سے ایک انقلاب آئے گا۔کامیاب روزگار پروگرام سے بیروزگاری ختم ہوگی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پڑھا لکھا نوجوان جب خودروزگار ہوگا تو وہ اپنا ہی بوجھ نہیں اٹھائے گا بلکہ خاندان کا بھی فائدہ ہوگا۔اس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی پر بھی بحث ہوئی، معاشی بدحالی ہمیں ورثے میں ملی۔