تھرپارکر، نقلی اور سستی کمپنی کی ادویات کا کاروبار عروج پر

منگل 21 مئی 2019 17:27

تھرپارکر۔مٹھی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) تھرپارکر ضلع میں میڈیکل اسٹور والے اپنی مرضی کی دوائی فروخت کرنے لگے، نقلی دوائی اور سستی کمپنی کی دوائی کا کاروبار عروج پر، ڈرگ انسپکٹر کوئی میڈیکل اسٹور چیک کرتے نظر نہیں آتا، محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ بھی خاموش، تفصیل کے مطابق تھرپارکر ضلع کے شہروں اور دیہاتی علائقوں میں قائم میڈیکل اسٹور سرکاری چیکنگ سے دور ہیں، اسٹور مالکان کی مرضی ہے جس طرح اور جو زہر فروخت کریں کوئی روک تھام نہیں ہے، کیوں کہ ڈرگ انسپیکٹر کبھی بھی میڈیکل اسٹور وزٹ نہیں کرتے، وہ صرف اپنا حساب لے کر چلا جاتا ہے، پھر اسٹور مالکان کی مرضی ہے، تھرپارکر میں میڈیکل اسٹوروں پر نقل دوائی کی فروخت عام ہے اس کے علاوہ ایکسپائر دوائی پر پرچی لگا کر بیچنا بھی عام ہے، جس سے کافی لوگوں کو نقصان بھی پہنچا ہے مگر انتظامیہ، محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹر خاموش ہیں، کوئی کاروائی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے اسٹور مالکان بڑی منتھلی دیتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

تھر کی عوام نے اعلیٰ حکام سے کارروائی کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :