نصیرآباد ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی طرف سے محکمہ بی اینڈ ار ٹو کے زیر اہتمام ہونے والے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

منگل 21 مئی 2019 17:31

نصیرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی نے گزشتہ روز نصیرآباد ضلع میں محکمہ بی اینڈ ار ٹو کے زیر اہتمام ہونے والے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ایکسئین بی اینڈ آر ٹو نصیرآباد ارسلان خان رند نے جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی کو بریفنگ دی اس موقع پر سب انجینئر حبیب اللہ رندبھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی نے کہاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیں گی سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں انہیں سوچ سمجھ کر استعمال میں لائے جائیں ایسے منصوبے بنائیں جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ عوام استفادہ حاصل کریں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جس ادارے کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی کہیں بھی کوتاہی یا سرکاری وسائل کا ضیاع کیا گیا تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی مستحکم بنانے سے ہی عوام کو درپیش مسائل و مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھنا اور فنڈز کا دیانتداری سے استعمال بھی ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :