آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولش افواج کے سربراہ کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورسکیورٹی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال، دفاعی ، تربیتی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت، پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ کی دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج نے زبردست کردارکی تعریف کی۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 مئی 2019 17:16

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولش افواج کے سربراہ کی ملاقات
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پولش فوج کے سربراہ نے آج جی ایچ کیوراولپنڈی کا دورہ کیا۔ جہاں پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دفاعی ، تربیتی اور سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج نے زبردست کردار ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولینڈ کے مسلح افواج کے سربراہ کی پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا خیرمقدم کیا۔