Live Updates

معروف صحافی کا 9 جون سے 20 جون کے درمیان عمران خان کی حکومت ختم ہونے کا دعوی

اگر عمران خان 20جون تک حکومت نکال جاتے ہیں تو پھراپوزیشن جماعتیں کچھ بگاڑ نہیں سکیں گی۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 مئی 2019 17:20

معروف صحافی کا 9 جون سے  20 جون کے درمیان عمران خان کی حکومت ختم ہونے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مئی 2019ء) : سینئیر صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کا پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو دئیے گئے افطار ڈنر پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہری سنٹر سے اب باہر ہو چکی ہے صرف دیہاتی طبقے کی جماعت بن کر رہ چکی ہے۔اور اگر یہ چند وڈیروں کو ساتھ نہ ملائیں تو شاہد سندھ میں بھی نہ جیت سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک مسئلہ ہے کہ وہ بہت جلدی جذباتی ہو جاتے ہیں اور یہی بات مسئلہ خراب کرتی ہے۔پاکستان کے اندر اس وقت انٹرنینشل کھلاڑی آ چکے ہیں۔اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ پاکستان کی کرنسی کا تعلق معیشت کے ساتھ ہے تو یہ بلکل غلط ہے۔کرنسی گرنے کا تعلق معیشت سے نہیں ہے۔اوریا مقبول جان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں کو جھنڈی مل گئی تو پھر یہ پاکستان میں شور مچائیں گے۔

(جاری ہے)

لیکن یہاں میں ایک بات بتا دوں کہ 9 جون سے 20 کے درمیان پاکستان ملک کے اندر ایک ایسی خرابی دیکھے گا جس میں یا تو سسٹم کو لپیٹ دیا جائے گا لیکن اگر عمران خان 20جون تک حکومت نکال گیا تو پھر اپوزیشن جماعتیں رگڑی جائیں گی۔۔یاد رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے بھی افطار پارٹی میں شرکت کی تھی۔ مسلم لیگ ن کے 6 رکنی وفد نے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں افطار پارٹی میں شرکت کی۔

وفد میں مریم نواز، پرویز رشید، حمزہ شہباز،سردار ایاز صادق ، مریم اورنگزیب بھی شریک تھے۔ مریم نواز کا استقبال چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے کیا۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں میں بلاول بھٹو، آصف زرداری، رضاربانی، شیری رحمان، نیئربخاری، فرحت اللہ بابرشریک ہوئے۔ اجلاس میں آفتاب شیرپاؤ، لیاقت بلوچ ، حاصل بزنجو، ایمل ولی خان، زاہد خان، جہانزیب جمالدینی، میاں افتخار حسین و دیگر بھی شریک تھے۔

اجلاس میں حکومت مخالف تحریک چلانے سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اجلاس میں مستقبل میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے گیس اورپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کیا ۔ اپوزیشن جماعتوں نے نیب کی کارروائیوں پربھی تشویش کا اظہار کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات