سپریم کورٹ نے کرپشن کے الزام میں سزایافتہ ملزم صابر کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل خارج کردی

منگل 21 مئی 2019 17:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) سپریم کورٹ نے پشاور میں بنک ملازمت کے دوران کرپشن کے الزام میں سزایافتہ صابر نامی ملزم کی بریت کیخلاف نیب کی جانب سے دائر اپیل خارج کردی ہی.۔. منگل کوچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

. یادرہے کہ بینک کیشیئر محمد صابر کو 2004ء میں بنک کے کیش میں خوربرد اور ڈکیتی کی ناکام کوشش کرنے کے الزام کے تحت ٹرائل کورٹ نی2008 ء میںاژھائی سال قید کی سزا سنائی تھی، سزاکی مدت پوری ہونے کے بعد بھی ملزم نے مزید چارماہ جیل میں گزارے تاہم پشاور ہائیکورٹ نے عدم شواہد کی بنا پر ملزم محمد صابر کو الزامات سے بری کرتے ہوئے قراردیا تھا کہ ملزم کیخلاف استغاثہ جس کیخلاف نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ، سماعت کے دوران عدالت نے محمد صابر کی بریت کیخلاف نیب اپیل خارج کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ملزم کیخلاف ناقابل تردید شواہد موجود نہیں, کیونکہ بنک میں روزانہ کیش کی بیلنس شیٹ تیار ہوتی ہے اس لئے عدالت ہائیکورٹ کا بریت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی اپیل خارج کرتی ہے۔