سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو اشتعال انگیز رویہ اختیار کرنے پر جہاز سے اتار لیا گیا

منگل 21 مئی 2019 18:16

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو اشتعال انگیز رویہ اختیار کرنے ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو اشتعال انگیز رویہ اختیار کرنے پر جہاز سے اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سلیٹر قنتاس فلائٹ کے ذریعے سڈنی سے نیوسائوتھ ویلز ٹائون واگا واگا جا رہے تھے کہ ایئر پورٹ پر ہی ان کی دو خواتین سے بحث مباحثہ شروع ہو گیا جس پر سلیٹر جارحانہ انداز میں آ گئے، بعدازاں انہوں نے خود کو ٹوائلٹ میں بند کر دیا اور باہر آنے سے انکار کر دیا، ایئر پورٹ انتظامیہ نے سیکورٹی اہلکاروں کی مدد سے انہیں ٹوائلٹ سے باہر نکالا، فلائٹ آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے انہیں جہاز سے اتار لیا۔ بعدازاں سلیٹر نے اپنے رویے پر معذرت کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :