شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پی ایچ ڈی سیمینارکا انعقاد

منگل 21 مئی 2019 18:16

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کا ایک سیمینار منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

پی ایچ ڈی کے محقق وینجھار علی چانڈیو نے اپنی پی ایچ ڈی تحقیق کا پہلا سیمینار پروفیسر ڈاکٹر تجنیس پیرزادہ کی رہنمائی اور ڈاکٹرعبدالماجد انصاری کی شریک رہنمائی میں پیش کیا۔ میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز نے سیمینار کی صدارت کی اور سیمینارکو کامیاب قرار دیا۔ سیمینارمیں اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :