کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہیں،بانی ملک فلاحی جماعت

منگل 21 مئی 2019 18:16

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ملک فلاحی جماعت کے بانی ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہیں کھیلوں کے فروغ سے سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے نوجوان نسل کو سماجی برائیوں سے دور رکھنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اور اپنے علاقوں شہر کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد کروایا جائے کیونکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہو تے ہیں کے وہاں اسپتا ل ویران ہو جاتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوںنے سکھر اسنوکر ٹورٹامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ اسنوکر انٹر نیشنل کھیل ہے اور اب ہمارے یہاں پر اسنوکر کے رحجان میں اضافہ ہورہا ہے چھوٹے بڑے شہروں میں اسنوکر کلب موجود ہیں اور ہمارے پاس اسنوکر کا بڑا ٹیلنٹ بھی موجود ہیں حکومت کو چائیے کرکٹ ،ہاکی ، فٹبال ، دیگر کھیلوں کی طرح اسنوکر ،کے کھلاڑیوں کی سرپرستی اور ان کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ اسنوکر ،کے کھلاڑی بھی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں تقریب میں ٹورنامنٹ آرگنائرز کمیٹی ،کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مہمانوں کو سندھ کا تحفہ اجرک پیش کی گئی ،ملک محمد رضوان نے شاٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں کو اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔