قصور، پولیس کریک ڈائون جاری، 19 اشتہاریوں سمیت 32ملزمان گرفتار

منگل 21 مئی 2019 18:23

قصور۔21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پولیس کارمضان المبارک کے دوران شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون جاری،19خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت32ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا،بھاری مقدارمیں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس رمضان المبارک کے دوران مساجد ،امام بارگاہوں ،رمضان بازاروں،مدنی دستر خوان،مارکیٹوں اور بازاروں میں سکیورٹی کے فول انتظاما ت میں مصروف عمل ہے تو اس کیساتھ ساتھ مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے گرد بھی گھیرا تنگ کررکھا ہے پولیس نے ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی کی خصوصی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی،رابری،راہزنی اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث19خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے ایک، راجہ جنگ نے تین،چھانگا مانگا نے ایک اور سٹی پھولنگر نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 6کلو گرام چرس اور ہیروئن برآمد کرکے مقدمات درج کیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح 6ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضہ سے تین عدد پسٹل ، دو عدد بندوق اور ایک رائفل برآمد کرکے مقدمات درج کیے ہیںجبکہ ڈی پی اوقصور نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ایس ایچ اوزکو عیدالفطر سے قبل روزانہ کی بنیاد پر حساس مقامات پر سرچ آپریشن اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔