یا تو کالم نگار جھوٹ بول رہا ہے یا چئیرمین نیب لیکن بدنام سیاستدان ہو رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

سیاستدان کی پگڑی اچھالی جا رہی ہے ، یہی چیزیں ملک کی تباہی کا باعث بنتی ہیں،نیب نے جو مسئلہ پیدا کیا ہے اس کا جواب کون دے گا؟ سابق وزیراعظم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 21 مئی 2019 18:35

یا تو کالم نگار جھوٹ بول رہا ہے یا چئیرمین نیب لیکن بدنام سیاستدان ہو ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی2019) چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی پریس کانفرنس کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یا تو کالم نگار جھوٹ بول رہا ہے یا چئیرمین نیب لیکن بدنام سیاستدان ہو رہا ہے، سیاستدان کی پگڑی اچھالی جا رہی ہے ، یہی چیزیں ملک کی تباہی کا باعث بنتی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب نے پریس کانفرنس میں انٹرویو کی وضاحت نہ دے کراقرارکرلیا ہے، چیئرمین نیب کہہ سکتے تھے کہ انہوں نے جاویدچودھری کے ساتھ ایسی کوئی بات نہیں اور قانون کے مطابق جس چیز کا انکار نہ کیا جائے اس کا اقرار سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے بیوروکریسی کو مفلوج کردیا ہے،علیم خان کی ضمانیت ہوجاتی ہے لیکن فواد حسن فواد کی نہیں ہوتی بتایا جائے کہ فواد حسن فواد اوراحد چیمہ کی ضمانت کیوں نہیں ہوتی اس لیے کہنا پڑتا ہے کہ نیب غیرجانبدار ادارہ نہیں رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جتنے چیئرمین نیب ملک کے ٹھیکیدار ہیں وہ اس سے کم ٹھیکیدار نہیں اور یہ کہ وہ اس ملک کے وزیراعظم رہے ہیں اور انہوں نے 8 گوشوارے نیب کو بھر کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گوشوارے انٹرنیٹ پر ڈال دوں گا تا کہ عوام کو پتہ چلے کہ نیب اس ملک میں کر کیا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان سے یہ سوال ہوں گے تو بیوروکریٹ سے کیسے سوال ہوتے ہوں گے؟ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ احد چیمہ کو اس کا تکبر لے ڈوبا، چیئرمین نیب بتائیں گے کہ کیا تکبر نیب قوانین میں کوئی جرم ہے؟شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب نے کہا کہ بزنس مینوں کو اب کچھ نہیں کہوں گا، جب کہ سیاستدانوں چھوڑوں گا نہیں۔

چیئرمین نیب کا عہدہ حکومت اور اپوزیشن ملکر چناؤکرتی ہے۔ چیرمین نیب کا عہدہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ اسطرح کی پریس کانفرنس کریں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کو اس کی وضاحت دینا ہوگی، یا جاوید چودھری بتائیں۔ چیئرمین نیب جھوٹ بو رہے ہیں یا پھر جاوید چودھری جھوٹ بول رہا ہے۔شہبازشریف کی چیئرمین نیب سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

چیئرمین نیب کے انٹرویو کا مقصد کیاتھا وہ وقت کے ساتھ عیاں ہوجائے گا۔نیب کو چاہیے کہ نوازشریف کیخلاف جتنے بھی ثبوت ہیں وہ ویب سائٹ پر ڈال دے۔ چیئرمین نیب جتنےملک کے ٹھیکیدارہیں میں بھی اتنا ہی ہوں۔ میرے خلاف سیکڑوں افسران کوورغلایا گیا۔ چیئرمین نیب جھوٹ بول رہے ہیں یا کالم نگارنے جھوٹ لکھا۔ کہا جا رہا ہے جسے جان بچانی ہے حکومتی بینچوں میں چلا جائے۔