ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کا کرایہ نامہ بحساب فی کلو میٹر فی مسافر مقرر

منگل 21 مئی 2019 19:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل نرخ117 روپے فی لیٹر سی22 1 فی لیٹر تک بڑھانے پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا نے شہر کے اندر اور باہر کے روٹس پر ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کا کرایہ نامہ بحساب فی کلو میٹر فی مسافر مقرر کیا ہے جن کے تحت فلا ئیگ کوچز 1.37 روپے اور اے سی بسیں 1.57 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی تفصیلات کے مطابق پشاور جنرل بس اسٹینڈ سے تار و تک فلائنگ کوچز/ منی بس کا کرایہ 15 روپے اور اے سی بسوں کا کرایہ 17 روپے مقرر کیا گیا ہے اسی طرح پشاور جنرل بس اسٹینڈ سے پبی سٹیشن تک فلائنگ کوچز/ منی بس کا کرایہ 23روپے اور اے سی بسوں کا کرایہ 27 روپے مقرر کیا گیا ہی, جلوزئی تک فلائنگ کوچز/ منی بس38 روپے اور اے سی بس 44 روپے ،ڈاک اسماعیل خیل تک فلائنگ کوچز49 روپے اور اے سی بس 57 روپے , صالح خانہ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 55 روپے اے سی بس63 روپی ،نوشہرہ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 47روپے اور ا ے سی بس53روپے ،مردان تک فلائنگ کوچز/ منی بس79روپے اور ا ے سی بس91روپے ،درگئی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 145روپے اور ا ے سی بس166روپے،ملاکنڈ تک فلائنگ کوچز/ منی بس162روپے اور ا ے سی بس185روپے،تیمرہ گرہ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 242روپے اور ا ے سی بس278روپے،دیر تک فلائنگ کوچز/ منی بس 342روپے اور ا ے سی بس392روپے، تھانہ تک فلائنگ کوچز/ منی بس189روپے اور ا ے سی بس217روپے ،جنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ سے بری کوٹ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 212روپے اور ا ے سی بس243روپے ، مینگورہ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 236روپے اور ا ے سی بس270روپے ، پیر بابا تک فلائنگ کوچز/ منی بس 188روپے اور ا ے سی بس215روپے ، بڈھ بیرتک فلائنگ کوچز/ منی بس 11روپے اور ا ے سی بس13روپے،غز سٹاپ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 14روپے اور ا ے سی بس16روپے ، زنگلی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 21روپے اور ا ے سی بس24روپی ، سرہ خاورہ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 25روپے اور ا ے سی بس28روپے، متنی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 30روپے اور ا ے سی بس35روپے، ادیزئی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 33روپے اور ا ے سی بس38روپے ، ، پاسنی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 37روپے اور ا ے سی بس42روپے ، شریکرہ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 41روپے اور ا ے سی بس47روپے کرایہ لیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح جنرل بس سٹینڈ کوہاٹ روڈ پشاور سے مختلف علاقوں تک درجہ ذیل کرایہ ہوگا۔ سفید تھانہ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 52روپے اور ا ے سی بس60روپے، درہ بازار تک فلائنگ کوچز/ منی بس 66روپے اور ا ے سی بس75روپے ،کوہاٹ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 89روپے اور ا ے سی بس102روپے،ہنگو تک فلائنگ کوچز/ منی بس 141روپے اور ا ے سی بس162روپے،ٹل تک فلائنگ کوچز/ منی بس 230روپے اور ا ے سی بس246روپے اسی طرح چارسدہ بس سٹینڈ سے نحقی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 14روپے اور ا ے سی بس16روپے ،ناگمان تک فلائنگ کوچز/ منی بس 18روپے اور ا ے سی بس20روپے،بخشی پل تک فلائنگ کوچز/ منی بس 5روپے اور ا ے سی بس6روپے ، ادیزئی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 25روپے اور ا ے سی بس28روپے ،شبقدرتک فلائنگ کوچز/ منی بس 33روپے اور ا ے سی بس38روپے،گل بیلہ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 23روپے اور ا ے سی بس27روپے،سردریاب تک فلائنگ کوچز/ منی بس 30روپے اور ا ے سی بس35روپے، چارسدہ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 40روپے اور ا ے سی بس46روپے،اتمانزئی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 45روپے اور ا ے سی بس52روپے، عمرزئی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 55روپے اور ا ے سی بس63روپے،شیرپائوتک فلائنگ کوچز/ منی بس 62روپے اور ا ے سی بس71روپے،تنگی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 70روپے اور ا ے سی بس80روپے،تخت بھائی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 81روپے اور ا ے سی بس93روپے اسی طرح شمع سنیما پشاور سے مختلف علاقوں تک درجہ ذیل کرایہ وصول کیا جائے گا۔

،درمنگی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 11روپے اور ا ے سی بس13روپے، پیران بالا تک فلائنگ کوچز/ منی بس 14 روپے اور ا ے سی بس16 روپے شاہی پایان تک فلائنگ کوچز/ منی بس 22روپے اور ا ے سی بس25روپے،کافور ڈھیری تک فلائنگ کوچز/ منی بس 26روپے اور ا ے سی بس30روپے،شاہ گئی ایف سی قلعہ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 30روپے اور ا ے سی بس35روپے،پٹوار بالا تک فلائنگ کوچز/ منی بس 18روپے اور ا ے سی بس20روپے ،متھرا تک فلائنگ کوچز/ منی بس 21روپے اور ا ے سی بس24روپے،علیزئی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 23روپے اور ا ے سی بس27روپے، کوچیاں تک فلائنگ کوچز/ منی بس 26روپے اور ا ے سی بس 30 روپے،گڑھی شیرداد تک فلائنگ کوچز/ منی بس 30روپے اور ا ے سی بس35روپے، ورسک تک فلائنگ کوچز/ منی بس 37روپے اور ا ے سی بس42روپے، جبکہ پشاور گنج گیٹ سے پشاور کے مختلف علاقوں تک درجہ ذیل کرایہ ہوگا۔

پھندو پایاں تک فلائنگ کوچز/ منی بس 8روپے اور ا ے سی بس9روپے، خٹکوپل تک فلائنگ کوچز/ منی بس 12روپے اور ا ے سی بس14روپے،ارمڑ بالا تک فلائنگ کوچز/ منی بس 14روپے اور ا ے سی بس16روپے، گڑھی باغبان تک فلائنگ کوچز/ منی بس 23روپے اور ا ے سی بس 27 روپی ، اوچ نہر تک فلائنگ کوچز/ منی بس 29روپے اور ا ے سی بس33روپے،شمشتو تک فلائنگ کوچز/ منی بس 44روپے اور ا ے سی بس50روپی اسی طرح پشاور جنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ سے مختلف علاقوں تک درجہ ذیل کرایہ اصول کیا جائے گا۔

نوشہرہ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 59روپے اور ا ے سی بس68روپے ،جہانگیری تک فلائنگ کوچز/ منی بس 75روپے اور ا ے سی بس86روپے، چھوٹا لاہور تک فلائنگ کوچز/ منی بس 95روپے اور ا ے سی بس108روپے ، زیدہ تک فلائنگ کوچز/ منی بس 110روپے اور ا ے سی بس126روپے، ٹوپی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 129روپے اور ا ے سی بس148روپے، رائٹ کینال بینک تک فلائنگ کوچز/ منی بس 134روپے اور ا ے سی بس154روپے، پبی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 23روپے اور ا ے سی بس27روپے، پیرپیائی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 37روپے اور اے سی بس42روپے، رسالپور تک فلائنگ کوچز/ منی بس 60روپے اور ا ے سی بس 69روپے، رشکئی تک فلائنگ کوچز/ منی بس 68روپے اور ا ے سی بس78 روپی اور مردان ر تک فلائنگ کو چز/ منی بس 79 روپے اور ا ے سی بس 91 روپے کرایہ وصول کریںگی جبکہ موجودہ پچاس فیصد رعایت دینی مدارس کے طلباء ، تعلیمی اداروں، نابینا/ معذور افراد اور ساٹھ سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے جاری رہے گی اور اگر ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہو توان میں بھی ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ وصول کیا جائے گا۔