Live Updates

’’کامیاب نوجوان پروگرام‘‘ پاکستان کے نوجوانوں کی قسمت بدلے گا،عثمان ڈار

منگل 21 مئی 2019 19:53

’’کامیاب نوجوان پروگرام‘‘ پاکستان کے نوجوانوں کی قسمت بدلے گا،عثمان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ’’کامیاب نوجوان پروگرام‘‘ پاکستان کے نوجوانوں کی قسمت بدلے گا، اس پروگرام سے دس لاکھ نوجوان روزگار حاصل کر سکیں گے، آٹھ ماہ کی مسلسل محنت کے بعد ہم نے یہ پروگرام تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وفاقی کابینہ کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام کی منظوری کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے، پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک اچھی اور بڑی خبر کامیاب جوان پروگرام جس کی منظوری پہلے ہی وزیراعظم عمران خان دے چکے تھے، آج وفاقی کابینہ نے باقاعدہ کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ملک کے معاشی مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کے لیے 100 ارب روپے مختص کرنا بڑی کامیابی اور خوشخبری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو دعوت دیتا ہوں آئیے آگے بڑھیں اور اس کامیاب جوان پروگرام سے فائدہ اٹھائیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کی مسلسل محنت کے بعد ہم نے یہ کامیاب جوان پروگرام تشکیل دیا ہے، انشاء اللہ پاکستان کے دس لاکھ نوجوان اس کامیاب نوجوان پروگرام سے مستفید ہوتے ہوئے روزگار حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کا نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا وژن ضرور پورا ہو گا، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نوجوانوں کو زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب کرنے کا جو خواب دیکھا تھا وہ انشاء اللہ ضرور پورا ہوگا، چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو، چاہے روزگار کا میدان ہو اور چاہے وہ کھیل اور کاروبار کا میدان ہو، انشاء اللہ اس پروگرام سے پاکستان کے نوجوانوں کی قسمت بدلے گی۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کامیاب جوان ہی کامیاب پاکستان کی ضمانت ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ’’ کامیاب نوجوان پروگرام‘‘ کی اصولی منظوری دیدی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات