مسلمانوں کی حمایت کرنے والے بھارتی سابق جسٹس کو شاہد آفریدی پرتنقید مہنگی پڑ گئی

آفریدی قران مجید کی تعلیم کو صحیح طرح سمجھ ہی نہیں سکے، مسلمان آفریدی کے بیان کی مذمت کریں،جسٹس مرکنڈے کے بیان پر مسلمانوں کا شدید ردِ عمل

منگل 21 مئی 2019 20:11

مسلمانوں کی حمایت کرنے والے بھارتی سابق جسٹس کو شاہد آفریدی پرتنقید ..
ؒنئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) مسلمانوں کی حمایت کرنے والے بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کٹجو نے پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد آفریدی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اافریدی قرآن مجید کی تعلیمات کو صحیح طرح سمجھ ہی نہیں سکے۔مرکنڈے کٹجو نے کہا ہے کہ تمام لوگ خاص طور پہ پاکستانی مسلمان آفریدی کی مذمت کریں۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو گھر سے باہر کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جسٹس مرکنڈے نے کہا کہ ایسی سوچ جابرانہ اور جاہلانہ ہے۔ جسٹس مرکنڈے نے ان خیالات کا اظہار اپنے ٹویٹر اور فیس بک پیغامات میں کیا تھا۔ان بیانات کے بعد مسلمانوں نے ان پر شدید تنقید کرنا شروع کر دی ہے۔مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ بیانات اسلام مخالف ہیں اور اسلام کی تہذیب کے منافی ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس مرکنڈے نے بتایا ہے کہ ان کے ان بیانات کے بعد مسلمانوں نے ان پر شدید تنقید شروع کر دی ہے اور کچھ لوگوں نے تو انہیں ان کے خاندان کی خواتین کے حوالے سے دھمکیاں بھی دی ہیں، جسٹس مرکنڈے نے بتایا کہ بعض لوگوں نے فیس بک انہین شدید گالیاں بھی دیں جس پر انہیں کچھ تبصرے مٹانے بھی پڑے۔یاد رہے کہ جسٹس مرکنڈے بھارتی شپریم کورٹ کے جج رہے ہیں اور وہ ایک ہندو ہونے کے باوجود مسلمانوں کے حق میں بولتے رہتے ہیں، اس کے علاوہ وہ ہندوں کی بہت سی رسومات اور عقائد کے بھی خلاف ہیں۔

جسٹس مرکنڈے ہندوں کی جانب سے گائے کو ماں کہنے اور اس کو مقدس ماننے کے حوالے سے بھی تنقید کر چکے ہیں اور بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں انتہا پسند ہندوں کی جانب سے دھمکیاں بھی ملتی رہتی ہیں۔