ہالی ووڈ کی ایڈوینچر سے بھرپور فلم الہ دین دنیا بھر کے ساتھ پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ

منگل 21 مئی 2019 20:18

ہالی ووڈ کی ایڈوینچر سے بھرپور فلم الہ دین دنیا بھر کے ساتھ پاکستان ..
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) ہالی ووڈ کی ایڈوینچر سے بھرپور فلم الہ دین کو دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ڈزنی کے چاہنے والوں کے یہ سال کسی جادو سے کم نہیں ہوگا کیوں کہ ڈزنی اپنے شائقین کے لیے رواں سال اب تک تین بڑی فلمیں کیپٹن مارول، ڈمبو اور ایوینجر اینڈ گیم ریلیز کر چکا ہے اور اب وہ طلسماتی واقعات سے بھرپور اور بچوں کے معروف کردار الہ دین کی فلم ریلیز کرنے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

فلم الہ دین دنیا بھر کے ساتھ پاکستان میں بھی اپنے ریڈ کارپٹ کیساتھ 24 مئی کو ریلیز ہوگی۔ ماضی کی مشہور اینی میٹڈ فلم کے نئے ورژن میں چراغ کے جن جینی کا مرکزی کردار نامور اداکار ول اسمتھ ، ہیرو الہ دین کا کردار مینا مسعود ، ہیروئن شہزادی جیسمین کا کردار اداکارہ ناومی اسکاوٹ اور ولن جعفر کا کردار مارون کینزاری ادا کر رہے ہیں۔فلم الہ دین ماضی میں کارٹون ورژن میں بنائی گئی تھی جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا تھا تاہم کافی عرصے سے اس فلم کو رئیل ورژن کے ساتھ بنانے کا کہا جارہا تھا شائقین کے بھرپور مطالبے کے بعد ماضی کی مشہور زمانہ فلم کو حقیقت کے رنگ میں ڈھالنے کے لیے نئے ورژن کے ساتھ بنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :