اومانی وزیرخارجہ کا دورہ تہران، اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات

ٓملاقات میں دونوںملکوں کیدرمیان باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا

منگل 21 مئی 2019 20:18

اومانی وزیرخارجہ کا دورہ تہران، اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) ایران کے سرکاری خبر روساں اداروںکے مطابق خلیجی ریاست سلطنت اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے گذشتہ روز ایران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔ اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی اور جواد ظریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوںملکوں کیدرمیان باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اومانی وزیرخارجہ نے ایک ایسے وقت میں ایران کا دورہ کیا ہے جب امریکا اور ایران جنگ کے دھانے پر ہیں۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان مشرق وسطی میں پائی جانے والی کشیدگی اور امریکی فوج کی تعیناتی پر بھی بات چیت کی گئی۔امریکا اور ایران کیدرمیان نہ صرف کشیدگی پائی جا رہی ہے بلکہ دونوںملکوں کیدرمیان لفظی جنگ بھی جاری ہے۔ گذشتہ روز ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ انسانیت کے قتل عام کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس طرح کے ارادے ایران کو مٹا سکتیہیں