موجود صورتحال میں ڈالر خریدنا ملک سے بے وفائی اور -’گنا ہ‘ ہی:مفتی تقی عثمانی

منگل 21 مئی 2019 20:18

موجود صورتحال میں ڈالر خریدنا ملک سے بے وفائی اور -’گنا ہ‘ ہی:مفتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نفع کمانے کیلئے ڈالر خریدنا ملک کیساتھ بے وفائی اور ذخیرہ اندوزی کی بنا پر گناہ ہے۔ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں نفع کمانے کے لیے ڈالر خریدنا ملک کے ساتھ بے وفائی اور ذخیرہ اندوزی کی بنا پر گناہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ہونے پر یہ کام شرعا گناہ ہے جس پرروایت میں لعنت آئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان اس اپنے گھٹتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے شدید معاشی دوچار ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کے سے ڈیل ہونے کے بعد ملک میں ایک ڈالر کی قیمت 180 تک پہنچنے کی افواہوں کے بعد صرف چند دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے تک پہنچ گیا ہے۔روپے کی بے قدری کی ایک بنیادی وجہ لوگوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کو بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :