ایران کا امریکا کیخلاف کارروائی کی تیاری کا کوئی اشارہ نہیں ملا‘ ڈونلڈ ٹرمپ

تہران کیساتھ مذاکرات کیلئے بھی تیار ‘ کسی بھی اقدام کا بھر پور جوا ب دیں گی:بیان

منگل 21 مئی 2019 20:26

ایران کا امریکا کیخلاف کارروائی کی تیاری کا کوئی اشارہ نہیں ملا‘ ڈونلڈ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا امریکا کیخلاف کارروائی کی تیاری کا کوئی اشارہ نہیں ملا‘تہران کیساتھ مذاکرات کیلئے بھی تیار ہیں لیکن کسی بھی اقدام کا بھر پور جوا ب دیں گے۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ ایران مغربی ایشیا میں امریکی مفادات کیخلاف کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران کے کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پریس پول کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ کچھ ہوا ہے یا ہوگا لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کا جواب دیا جائیگا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران معاہدے کے لئے ہاتھ بڑھائے گا تو وہ ان کیساتھ مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکا ایران کے درمیان حالیہ دنوں میںکشیدگی عروج پر ہے۔