Live Updates

وزیر اعظم کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے ،فردوس عاشق اعوان

روایتی جماعتوں کے قائدین اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے فکر مند ہیں ،ٹوئیٹ

منگل 21 مئی 2019 20:54

وزیر اعظم کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے ،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روایتی جماعتوں کے قائدین اپنے بچوں اور عمران خان قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے فکر مند ہے ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کیا انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دیگر جماعتوں کو کمپنیاں بناکر چلانے والوں نے پہلے ملک لوٹا ہے اور اب لوٹنے والے چاہتے ہیں کہ اگلی نسل کو قوم پر مسلط کرجائیں روایتی جماعتوں کے قائدین اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے فکر مند ہے لیکن وزیر اعظم قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے فکرمند ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات