5سالہ قمری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بجھوا دیا،فواد چوہدری

5دنوں میں کونسل رائے دے گی،بیان

منگل 21 مئی 2019 20:54

5سالہ قمری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بجھوا دیا،فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بجھوا دیا ہے اور ان سے 5دنوں میں رائے مانگی ہے ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ماہرین کی جانب سے تیار ہونے والا 5سالہ قمری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل بجھوا دیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل سے پانچ دنوں میں قمری کیلنڈر کے حوالے سے رائے طلب کی ہے

متعلقہ عنوان :