امریکا نے ہواوے پر عائد کردہ پابندیوں میں عبوری نرمی کر دی

منگل 21 مئی 2019 21:13

امریکا نے ہواوے پر عائد کردہ پابندیوں میں عبوری نرمی کر دی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) امریکی محکمہ تجارت نے چینی کمپنی ہواوے پرعائد کردہ پابندیوں میں نوے دن کی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کمپنی کو اب یہ اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ امریکی ساختہ مال خرید سکتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسی چینی ٹیلی کوم کمپنی اور انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے واشنگٹن حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے تناظر میں اپنے باہمی معاملات حل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ہواوے کے بانی رین ژینگ فائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ادارے امریکی پابندیوں کے بعد کی صورت حال سے عملی طور پر نمٹنے کی کوشش میں ہیں۔