حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی فوج کے اسلحہ ڈپو پر ڈرون حملہ

حوثی ملیشیا نے نجران میں واقع سعودی اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا: سعودی اتحاد

منگل 21 مئی 2019 21:17

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی فوج کے اسلحہ ڈپو پر ڈرون حملہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ یمنی باغیوں کی حوثی ملیشیا نے ایک ڈرون سے نجران میں واقع ایک سویلین مقام کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اس ایران نواز ملیشیا کے نشریاتی ادارے نے بتایا تھا کہ ایک ڈرون حملے میں نجران میں واقع سعودی اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ہتھیاروں کے اس ڈپو میں آگ لگ گئی تھی۔ سعودی عرب نے اس حملے میں کسی ممکنہ جانی نقصان کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ قبل ازیں پیر بیس مئی کو حوثی باغیوں نے اس سعوی الزام کی تردید کی تھی کہ انہوں نے مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس شہر مکہ کی جانب کوئی بیلسٹک میزائل داغا تھا۔