سوڈانی فوجی حکومت اور مظاہرین کے نمائندوں کے مابین مذاکرات ناکام

مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ یہ بنی کہ حکومت کس کی نگرانی میں قائم ہونا چاہیے

منگل 21 مئی 2019 21:17

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) افریقی ملک سوڈان کی فوجی حکومت اور جمہوریت نواز مظاہرین کے نمائندوں کے مابین مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ فریقین اس مرتبہ بھی کسی سمجھوتے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ یہ بنی کہ حکومت کس کی نگرانی میں قائم ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

فوج مصر ہے کہ نئی حکومت کی قیادت کوئی فوجی کرے جب کہ مظاہرین کے نمائندے کسی سول رہنما کو حکومتی سربراہ بنانا چاہتے ہیں۔ مذاکرات کا یہ دور بیس مئی کی شام خرطوم کے صدارتی محل میں شروع ہوا تھا۔ مظاہرین کی نمائندگی اتحاد برائے تبدیلی اور آزادی کر رہا ہے۔ اس اتحاد کے سربراہ کے مطابق ملکی فوجی کونسل بااختیار سول ملٹری کونسل کی سربراہی کی خواہش مند ہے۔

متعلقہ عنوان :