فیصل آباد،غربت سے تنگ اور دیگر وجوہات کی بناء پرچار بچوں کی ماں سمیت تین خواتین نے خود کشی کرلی

منگل 21 مئی 2019 21:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) غربت سے تنگ اور دیگر وجوہات کی بناء پرچار بچوں کی ماں سمیت تین خواتین نے خود کشی کرلی ، آن لائن کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 106ج ب چوہدری والا کی رہائشی چار بچوں کی ماں چالیس سالہ رشیداں بی بی کا اپنے خاوند عبدالستار سے گھر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر مذکورہ خاتون نے گندم میں رکھنے والی گولیاںنگل لیں جسے ہسپتال لے جایاگیا لیکن جانبر نہ ہوسکی ، علاوہ ازیں سانگلہ ہل ننکانہ کی رہائشی پینتالیس سالہ لاوینراں بی بی زوجہ نذیر اور صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ بیدیاں خورد کی رہائشی سولہ سالہ ثمینہ بی بی دختر ذوالفقار نے بھی گھر والوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ۔

متعلقہ عنوان :